ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بسوں اور بس اسٹینڈوں میں پان ، بیڑی ، سگریٹ پر پابندی

بسوں اور بس اسٹینڈوں میں پان ، بیڑی ، سگریٹ پر پابندی

Thu, 19 Aug 2021 19:37:13    S.O. News Service

بھٹکل:19؍اگست (ایس اؤ نیوز)ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے شمال مغرب ٹرانسپورٹ زون کی طرف سے اعلان جاری کرتےہوئے کہاگیا ہے کہ مسافروں کی صحت کےمدنظر اپنی   سبھی بسوں اور بس اسٹینڈوں میں سپاری ، پان ، گھٹکا جیسی چیزوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہبلی ڈویزن کے مرکزی دفتر کے چیف مینجر کی طرف سے جاری کردہ اپیل میں کہاگیا ہے  کہ مسافروں اورعوام میں صفائی اور صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ان میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر یہ قدم اٹھایاگیا ہے۔ جو کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کےخلاف جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ شمال مغرب ٹرانسپورٹ ادارے کے سبھی زون میں ایسے معاملات میں جولائی 2021کے مہینےمیں کل 55000روپئے جرمانہ وصول کئے جانے کی جانکاری دی گئی  ہے۔ جس کانتیجہ یہ  ہےکہ مسافرو ں میں بیداری آرہی ہے اور ادارہ اپنی طرف سے مسافروں کو دئیے جانے والے  ٹکٹوں  پر بھی پیغام شائع کررہاہے۔ ہبلی ڈویزن کے چیف مینجر نے عوام، مسافروں کو بسوں اور بس اسٹینڈوں میں صفائی کا خاص خیال رکھنے اور اس سلسلےمیں ادارےکے ساتھ تعاون کرنےکی اپیل کی ہے۔


Share: